لانگ آئی لینڈ کے تارکینِ وطن کا ستارہ گردش میں آگیا

نیویارک کی ناساو کاونٹی انتظامیہ  نے پولیس کو غیر قانونی تارکین  وطن کے خلاف کاروائی میں ایمیگریشن حکام کی م معاونت کرنے کا اختیار دے دیا۔ پولیس تارکین وطن کا ایمیگرینٹ  اسٹیٹس  چیک کرنے سمیت مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کرے گی۔گرفتار تارکین وطن کے لیے پچاس سیل بھی  قائم کیے جارہے ہیں۔

ریاست نیویارک زیر انتظام علاقے  لانگ آئی لینڈ کی ناساو کاونٹی کے ایگزیکٹیو بروس بلیک مین  نے کاونٹی پولیس کمشنر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پولیسکو غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تارکین وطن کو گرفتار کرنے  کے اختیارار  دے دیے ہیں ۔اس اعلان کے بعد ناساو کاونٹی اور سفک کاونٹی میں کثیر تعداد می مقیم  ایمیگرینٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں دس ڈیٹیکٹیو کو بھی ٹرین کیا جارہا ہے جو غیر قانونی  تارکینِ وطن کی گرفتاریوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ناساؤ کاونٹی پولیس  امریکا میں پہلا ڈیپارٹمنٹ جو پولیس کے ساتھ ساتھ ایمیگریشن انفورسمنٹ کی بھی زمہ داری  ادا کرے گا ۔ پولیس  ایمیگریشن  حکام کی چھاپہ مار کاروائی میں  ان کی معاونت بھی کرے گی اور  کاروائی  کے دوران گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کا مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کرکے گی ۔کاونٹی ایگزیکٹو کی پریس کانفرنس کے  مطابق کاونٹی میں پچاس ایسے سیل قائم کیے جارہے ہیں جہاں گرفتار ہونے والے  غیر قانونی تارکین وطن کو رکھا جائے گا اور تین روز میں ایمیگریشن حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔بروس  بلیک مین کا کہنا  ہے کہ یہ آپریشن صرف غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف نہیں بلکہ ایسے ایمیگرنٹس کے خلاف  کیا جارہا ہے جو  جرائم میں ملوث ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مقیم  تارکین وطن   کو جاری کردہ قانونی اجازت  نامے یا ان کے  مجرمانہ سرگرمیوں میں کے ریکارڈ کی تصدیق کیسے کی جائے گی۔؟؟

This post was originally published on VOSA.