ایڈمز کا نوکریوں میں اضافہ کے لیے 2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

نیویارک(ویب ڈسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر میں نوکریوں کے اضافے کے لیے 2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز کے مطابق اس اقدام کا مقصد معاشی طور پر کمزور کمیونٹیز کو روزگار کے مواقع اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا یہ اقدام خاص طور پر ان افراد کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے جو بے روزگاری، کم اجرت والے کام جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے مفت جاب ٹریننگ اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ میئر نے کہا نیویارک سٹی کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی آئے گی بلکہ کمزور طبقے کو مستقبل میں بہتر مالی استحکام حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔  یہ اقدام سٹی ایجنسیوں اور مقامی کاروباری اداروں کے اشتراک سے چلایا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو معیاری ملازمتوں اور جدید مہارتوں تک رسائی حاصل ہو۔

This post was originally published on VOSA.