
امریکا کی مختلف ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں۔ جس کے باعث کئی کاؤنٹیز میں اسکول، ہائی ویز بند کر دیے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خوفناک برفانی طوفان کے پیش نظر امریکی ریاستوں میری لینڈ، پنسلوانیا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 4 سے 6 انچ تک برف باری متوقع ہے جس کے باعث کئی کاؤنٹیز میں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ وہیں شمالی میسوری کی سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، کنساس سٹی میں ہائی ویز بھی بند ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سیلاب نے کوبیجا کمیونٹی میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے اموات کا بھی خدشہ ہے۔
This post was originally published on VOSA.