
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے میونسپل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق پانچ سالہ معاہدہ طے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرک ایڈمز نے اسکول سپروائزرز اور ایڈمنسٹریٹرز کونسل کے ساتھ یہ معاہدہ تقریباً 6,400 میونسپل ملازمین کے لیے طے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں سالانہ تنخواہوں میں 3.00 فیصد سے 3.50 فیصد تک اضافہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا تمام اراکین کو 3 ہزار ڈالر بونس فراہم کیا جائے گا۔ معاہدے میں ورچوئل لرننگ پروگرام کے نفاذ میں پرنسپلز اور ایڈمنسٹریٹرز کے کردار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی میئر ایڈمز نے ڈسٹرکٹ کونسل 37، لوکل 205، اور ڈے کیئر کونسل آف نیویارک کے درمیان ایک عبوری معاہدے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ شہر بھر میں ہزاروں چائلڈ کیئر فراہم کنندگان کی تنخواہوں میں اضافے اور کم از کم $18 فی گھنٹہ اجرت کے قیام کو یقینی بناتا ہے۔ معاہدے کے تحت تنخواہوں میں مجموعی طور پر 16.21 فیصد اضافہ ہوگا۔ میئر نے کہا ان معاہدوں کا مقصد تعلیمی نظام میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کی مالی حالت کو بہتر بنانا اور شہر کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے۔
This post was originally published on VOSA.