نیویارک :بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام  سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام

  نیویارک میں بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام  سالانہ افطار ڈنر  کا اہتما م کیا گیا جس میں پاکستانی نژا د  پو لیس افسران کی بھی کثیر تعداد شر یک ہو ئی ۔نیو یا رک  سٹی کے علا قے  برونکس میں واقع  پارکچسٹر ایلیمنٹری  اسکول  پی ایس 106 میں بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام  رمضان المبا رک کی منا سبت  سے  پر  تکلف  سا لا نہ  افطا ر ڈنر  میں نا صر ف بنگلہ دیشی کمیو نٹی  کے افراد نے  اپنی  فیملیز کیسا تھ بھر پو ر  شر کت بلکہ  پا کستا نی  نژاد   امریکی پولیس  افسران  بھی موجود تھے ۔اس مو قع پر شرکا سے  خطاب کر تے ہو ئے پا کستا نی نژاد ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشر ف نے  بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسوسی ایشن  کی  اس کا وش  کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ  رمضان المبارک کے مقدس  اور  بابرکت مہینے  میں بر و نکس اور دیگر بوروز میں افطار ڈنر کا  اہتمام  کرنا تمام  کمیونٹیز  کے افراد کو  ایک سا تھ مل بیٹھنے کا مو قع فرا ہم کر تا ہے  انہو ں نے نیو یارک پو لیس  میں مختلف کمیو نٹی سے تعلق  ر کھنے  والے افراد کی شمو لیت کو خو ش آ ئند قرار دیا ۔افطا ر ڈنر کی  تقر یب  میں دیگرشرکاء  نے  بھی ا پنے خیا لا ت  کا ا ظہا ر کیا  ۔تقریب میں موجود مہمانوں نے بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسوسی ایشن کی جانب سے اس خوبصورت اور بامقصد پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس قسم کی تقریبات آئندہ بھی کمیونٹی کے درمیان اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

This post was originally published on VOSA.