
پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ ( پاکولی ) کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، عید ملن پارٹی میں شعر وشاعری ، موسیقی کے ساتھ اور شرکا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ، پاکولی کے وائس پریزڈنٹ سلمان شیخ کو امریکی صدر کی جانب سے ملنے والا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور میڈل دیا گیا۔
سماجی تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ ( پاکولی ) کی جانب سے عید ملن پارٹی منعقد ہوئی ، عید ملن پارٹی میں پاکستانی کمیونٹی کےافرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی ، عید ملن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔عید ملن پارٹی میں پاکولی کے جنرل سیکریٹری عاصم ملک اور جوائنٹ سیکریٹری کاشف ادریس نے نظامت کے فرائض ادا کئے اور شعر بھی سنائے ۔پاکولی کے بانی قمر بشیر نے وائس پریزڈنٹ سلمان شیخ کو امریکی صدر کی جانب سے ملنے والا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور میڈل دیا ۔سلمان شیخ کا کہنا تھا میرے 5 سے 6 سال کے کام کو دیکھتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ، اب ہم اسلام آبادا ور روالپنڈی میں صاف پانی کے پلانٹ بھی لگارہے ہیں ۔
پاکولی کے بانی قمر بشیرنے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا زندگی میں ہر آدمی کامیاب اور ناکام ہوتا ہے، میں اس موقع پر سب کا مشکور ہوں ۔سماجی تنظیم پاکولی کے بانی قمر بشیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکولی کے صدر ہمایوں بشیر ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پہلے پاکستانی انسپکٹر عدیل رانا ، جمال محسن اور دیگرنے کہا پاکولی ایک آرگنائزیشن ہی نہیں بلکہ ایک فیملی ہے ۔پاکولی کے بانی قمر بشیر کی اہلیہ تسنیم قمر ، طاہرہ دین اوردیگر نے کہا ہمارے پاس عزت اور محبت ہے، ہمیں متحد ہوکر دوسرے کی آواز بننا ہوگا۔
عید ملن پارٹی میں خواتین کے ملبوسات کا بھی خوب تذکرہ ہوا اور فرشی شلوار پر شاعری بھی پیش کی گئی۔عید ملن پارٹی میں پاکولی کی جانب سے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا اور گلوکارہ صائمہ جہاں نے اپنی آواز کا جادو جاگایاعید ملن پارٹی میں شرکا کی تواضع کے لئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
This post was originally published on VOSA.