
نیویارک ٹائمز اسکوائر پرپاکستانی امریکن کمیونٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ,جس میں سیاسی اور سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شرکا نے پاکستان زندہ باد جبکہ بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی ۔
نیویارک ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی امریکن نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور آبی معاہدہ سندھ طاس کو ختم کرنے کی دھمکی کے خلاف پاکستان زندہ بادریلی نکالی ، شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ،مظاہرے میں مردو خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ،مظاہرے کے شرکا نے پاکستان زندہ جبکہ بھارت اور مودی مخالف نعرے بازی کی، مظاہرین نے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے اوورسیز پاکستانی متحد ہیں
ٹائمز اسکوائر پر پاکستان زندہ باد ریلی کےمنتظمین شاہد رضا رانجھا، غلام مصطفی دیوان اورخو رشید بھلی نے کہا کہ پاکستان ہماری پہلی ترجیح ہے ، اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر آنکھ نکال دیں گے ، مودی پاکستان پر دہشت گردی کے جھوٹے الزام لگانا بند کرے اور پانی بند کرنے کی دھمکی نہ دے ،مودی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے۔
بھارت مخالف مظاہرے میں امریکا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت اور پیغام دیا کہ ہم متحد ہیں اور ہمارے سیاسی اختلافات اندورنی معاملہ ہے لیکن پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر ہم متحد ہوکر پاکستان دشمنوں کا مقابلہ کریں گے ۔
مظاہرے میں شریک لوگوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں بلکہ امن کا پیغام لیکر آئے ہیں۔مظاہرے کے شرکا نے کہا اگر پاکستان پر جارحیت کی گئی تو پاکستانی اپنی جانوں قربان کرنےسے دریغ نہیں کریں گے ۔
This post was originally published on VOSA.