
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سٹی ہال میں سکھ برادری کے اہم تہوار "بیساکھی” کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر میئر ایڈمز نے سکھ کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیساکھی صرف فصلوں کی کٹائی کا تہوار نہیں بلکہ یہ اتحاد، خدمت اور قربانی کی علامت ہے۔ تقریب میں نیویارک میں مقیم سکھ کمیونٹی کے عمائدین، مذہبی رہنما، سرکاری حکام اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میئر نے سکھ برادری کو نیویارک سٹی کی ترقی میں ایک لازمی جزو قرار دیا اور کہا کہ یہ کمیونٹی ہنگامی حالات میں ہمیشہ سب سے آگے نظر آتی ہے۔ تقریب میں روایتی سکھ موسیقی اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے، جبکہ شرکاء کی تواضع سکھوں کے روایتی کھانوں سے کی گئی۔ میئر ایڈمز نے اپنے خطاب میں مذہبی رواداری، ثقافتی ہم آہنگی اور نیو یارک کی متنوع شناخت پر زور دیا۔ یہ تقریب بیساکھی کے پیغام کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نیو یارک سٹی میں مذہبی اور ثقافتی تنوع کے فروغ کا مظہر بھی ثابت ہوئی۔
This post was originally published on VOSA.