
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک گورنر کیتھی ہوچل نے بروکلین کے سائپرس ہلز علاقے میں لاگن فاؤنٹین کی تکمیل کا اعلان کیا ہے جس سے 340 سے زائد نئے یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔
گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ایک خالی گیس اسٹیشن کو تبدیل کر کے قابلِ استعمال، سپورٹیو اور عبوری ہاؤسنگ یونٹس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں 173 اپارٹمنٹس، 169 عبوری ہاؤسنگ یونٹس اور ایک یونٹ سپروائزر کے لیے مخصوص ہے۔ یہ منصوبہ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز (DSS)، نیویارک سٹی ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈویلپمنٹ (HPD) اور نیویارک اسٹیٹ ہومز اینڈ کمیونٹی رینیول (HCR) کی سرمایہ کاری سے عمل میں آیا ہے۔ گورنر ہوکل نے کہا، ہاؤسنگ کے بحران کا حل مزید ہاؤسنگ بنانا ہے، تاکہ نیویارک کے لوگ محفوظ اور مستحکم گھر حاصل کر سکیں۔ میئر ایڈمز نے کہا منصوبے میں 105 سپورٹیو ہاؤسنگ یونٹس بھی شامل ہیں، جن میں کیس مینجمنٹ، کیریئر کاؤنسلنگ اور ذہنی صحت کی معاونت جیسی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ساتھ ہی 169 یونٹس عبوری ہاؤسنگ کے طور پر بے گھر خاندانوں کے لیے مخصوص ہیں۔
This post was originally published on VOSA.