
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں نامعلوم افراد 20 سالہ شخص پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، یہ واقعہ برونکس کی 163ویں اسٹریٹ اور واشنگٹن ایونیو کے علاقے میلروز میں شام تقریباً 4:40 بجے پیش آیا، جو 42ویں پولیس تھانے کے قریب ہے۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان نے بوریقوا کالج کے سامنے کھڑے افراد پر فائرنگ کی، لیکن گولیاں اپنے ہدف سے چوک کر ایک 20 سالہ شخص کے کندھے پر لگی جبکہ اس کی گاڑی میں سوار 11 سالہ لڑکا شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فورا لنکن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔
This post was originally published on VOSA.