
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران دوران ابوظبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ ابوظبی پہنچے جہاں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ صدارتی محل پہنچنے پر ٹرمپ کو روایتی قبائلی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدر ٹرمپ کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بھی موجود تھے۔ امریکی صدر نے مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جن میں مرکزی نماز ہال، دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا قالین، اور عظیم الشان فانوس شامل تھے۔شیخ زاید گرینڈ مسجد کے دورے کے دوران ٹرمپ کو بتایا گیا کہ مسجد 1996 سے 2007 کے درمیان مکمل ہوئی، جس کی تعمیر میں دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال کیا گیا۔ مسجد میں 82 گنبد، 1,000 سے زائد ستون ہیں۔ ٹرمپ نے اسلامی فنِ تعمیر کے فارسی، مغل اور اندلسی اثرات کی تعریف کی اور مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی عظمت کی علامت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ عبادت گاہ اسلام کی شاندار ثقافت کی عکاس ہے، جس نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔ اس موقع پر اماراتی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔
This post was originally published on VOSA.