اپنا نیوجرسی کی پاکستان میں مفت ایمبولینس سروس شروع

امریکی ریاست نیو جرسی کے پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم اپنا نیو جرسی نے  کا ایک اور وعدہ پورا  کردیا۔ پاکستان کے دیہی علاقوں کے لیے  ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا  ہے ۔

امریکا میں پا کستانی ڈاکٹرز کی تنظیم نے پاکستان کے دیہی علاقوں کے لئے ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے ،اپنا نیو جرسی کی صدر ڈاکٹر عرفانہ خان، اور ان کی ایگزیکٹو کونسل کی کاوشوں سے فری ایمبولینس سروس  شروع ہوچکی ہے ،اس منصوبے کے تحت ضلع چکوال کے دیہی علاقے موہڑہ شریف میں اپنا نیو جرسی کی جانب سے فری ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔افتتاحی تقریب میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اس فلاحی منصوبے کی بانی اور اپنا نیو جرسی کی سابق صدر ڈاکٹر عرفانہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے حاضرین کو اس منصوبے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور ایمبولینس میں موجود جدید طبی آلات کا معائنہ بھی کیا۔ڈاکٹر عرفانہ خان کا کہنا تھا میں نہ صرف اپنی ٹیم کا بلکہ تمام ڈونرز، اسپانسرز، اور بالخصوص نیو جرسی کی کمیونٹی کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلاحی مشن کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مقامی افراد نے اس فلاحی قدم کو سراہتے ہوئے اپنا نیو جرسی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ خدمت کئی زندگیوں کے لیے ایک نیا سہارا بنے گی-

This post was originally published on VOSA.