
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کی عمل درآمد کی تاریخ یکم جون سے مؤخر کر کے 9 جولائی 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق یہ فیصلہ صدر ٹرمپ اور یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لاین کے درمیان حال ہی میں ہونے والی فون کال کے بعد کیا گیا، جس میں یورپی عہدیدار نے مذاکرات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔ صدر ٹرمپ نے گفتگو کے بعد کہا کہ فریقین جلد ملاقات کریں گے تاکہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر یورپی یونین پر تجارتی معاملات میں سخت رویہ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن حالیہ رابطے سے کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا، "میں نے 9 جولائی 2025 تک توسیع کی منظوری دی اور یہ میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لاین نے بھی کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان دنیا کا اہم ترین تجارتی رشتہ موجود ہے اور یورپ بات چیت کو تیزی اور سنجیدگی سے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
This post was originally published on VOSA.