ایڈمز کا خالی زمینوں کو سبز پارکوں میں بدلنے کا اعلان

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک نئی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت خالی زمینوں کو سبز پارکوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ شہر کے مزید لوگوں کو پارک میسر ہو سکے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق ایڈمز انتظامیہ نے اب تک 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں سے 50 ملین ڈالر گزشتہ تین سالوں میں مختلف بورو میں 86 ایکڑ سے زائد نئی پارک لینڈ حاصل کرنے پر خرچ کیے گئے ہیں۔ایڈمز نے کہا “وائٹل پارکس فار آل” پروگرام کے تحت 30 ملین ڈالر مزید مختص کیے گئے ہیں تاکہ خالی جگہوں کو پارک، کھیل کے میدان اور سبز علاقے میں بدلا جا سکے۔ اس منصوبے کے لیے زمین دیگر سرکاری محکموں سے منتقل کی جائے گی اور بڑے پیمانے پر لینڈ یوز ریویو پروسیجر (ULURP) کے تحت درخواستیں دی جائیں گی جن میں پہلے دو درخواستیں بروکلین اور کوئینز کے لیے اس مہینے جمع کروائی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارکوں تک رسائی نہ صرف ضروری ہے بلکہ کمیونٹی کی صحت اور بہبود کے لیے بھی اہم ہے۔ نیویارک سٹی پارکس نے 19 ایسے علاقے شناخت کیے ہیں جہاں پارکوں کی کمی ہے۔ اس عمل سے زمین کی خریداری آسان اور تیز ہوگی۔ یہ اقدام ایڈمز انتظامیہ کی جانب سے اب تک 86 ایکڑ سے زائد نئی عوامی جگہیں بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جن میں بروکلین اور سٹیتن آئی لینڈ کے بڑے پروجیکٹس شامل ہیں۔