ایلون مسک نے ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او، سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑا ہے۔ اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہوگیا، صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اضافی اخراجات کم کرنے کا موقع دیا۔ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے طے کیا تھا کہ وہ حکومت کے خصوصی ملازم کے طورپر 130 روز کام کریں گے۔ یہ مدت 30 مئی کو مکمل ہونا تھی تاہم ٹرمپ انتظامیہ سے مایوسی کا شکار مسک نے 2 روزپہلے ہی وائٹ ہاوس کو خیرباد کہہ دیا۔ اس طرح ٹرمپ انتظامیہ کی پہلی بڑی وکٹ گرگئی ہے۔ ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدرٹرمپ کے بل پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بل میں شامل بعض امور سے وہ خوش نہیں ہیں۔

This post was originally published on VOSA.