مین ہٹن: چار منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 2 افراد زخمی

مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ 

امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، واقعہ ہیلز کچن کے علاقے میں ویسٹ 49ویں سٹریٹ اور 10ویں ایونیو کے نزدیک پیش آیا جہاں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر ایک سو سے زائد فائر فائٹرز اور ایمبولینس سروس کے عملے نے پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔ کارروائی کے دوران دو افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔ فائر فائٹرز نے زخمیوں کو فورا ماؤنٹ سائنائی اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو قابو پانے میں تقریباً تین گھنٹے لگے اور صبح 4:15 بجے تک اسے کنٹرول کر لیا گیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.