نیوجرسی:ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن، پاکستانی نژاد شمع حیدر کامیاب ہوگئیں

نیوجرسی /ویب ڈیسک :امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستانی نژاد امریکی شمع حیدر ، نیوجرسی اسٹیٹ اسمبلی وومین کے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ پرائمری الیکشن میں کامیابی کے بعد شمع حیدر اب نومبر میں جنرل الیکشن لڑیں گی۔

شمع حیدر جو کہ تیسری ٹرم کے لئے اسمبلی وومین کے الیکشن لڑررہی ہیں، انھیں 10جون کو ہوئے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں اپنے اسمبلی ڈسٹرکٹ میں دو امیدواروں کاسا منا تھا ۔ آخری اطلاعات کے مطابق شمع حیدر نے پونے 10ہزار ووٹ لے کر پرائمری الیکشن میں کامیابی اپنے نام کر لی ہے ۔نتائج کے اعلان کے موقع پر ڈیموکریٹک پارٹی قائدین، ووٹرز اور سپورٹرز شمع حیدر کے اسمبلی ڈسٹرکٹ میں ان کے ساتھ موجود تھے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت میاں بشارت بھی اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی ، انتخابی مہم کے آفس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

میاں بشارت ، نے پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے شمع حیدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ پوری کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہیں ۔ شمع حیدر نے بھی اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے الیکشن میں ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

This post was originally published on VOSA.