
کراچی / ویب ڈیسک : وائس آف ساؤتھ ایشیاء کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) زاہد رانا کے والدِ مرحوم محمد ادریس رانا کے ایصالِ ثواب کے لیے کراچی پریس کلب میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔
سینئر صحافی،وائس آف ساؤتھ ایشیاء کے سی ای او اور کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر زاہد رانا کے والد مرحوم محمد ادریس رانا کے ایصال ثواب کے لئے کراچی پریس کلب میں منعقدہ دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی میں سینئر صحافی مقصود یوسفی، ایوب جان سرہندی، جاوید اصغر چوہدری ،عامر لطیف، رضوان بھٹی، کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چوہدری سمیت مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں اور کلب ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ سینئر صحافی عبد الجبار ناصر نے زاہد رانا کے والد مرحوم رانا ادریس کے لیے فاتحہ خوانی کی جس کے بعد شرکاء نے اجتماعی طور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کی کہ وہ زاہد رانا کے والد مرحوم محمد ادریس رانا کی کامل مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے۔ بعد ازاں صحافیوں نے وائس آف ساؤتھ ایشیاء کے سی ای او زاہد رانا سے گلے مل کر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور انھیں حوصلہ دیا۔ صحافیوں اور اراکینِ پریس کلب کا کہنا تھا کہ باپ کی شفقت کا کوئی نعم البدل نہیں، والدین عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں اولاد کے لیے بہت سہارا ہوتے ہیں۔ ہم سب دکھ کی اس گھڑی میں زاہد رانا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
This post was originally published on VOSA.