ایڈمز کا “Empowering Fathers, Thriving Children” پروگرام کا آغاز 

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے "Empowering Fathers, Thriving Children” پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ہر بچے کو ایک محبت کرنے والے والد یا سرپرست جیسی شخصیت کی موجودگی کا فائدہ پہنچانا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد والد اور سرپرستوں کی شمولیت کو فروغ دینا، والدین کے لیے معاون پروگرامز کا دائرہ وسیع کرنا اور ہر بچے کو ایک محبت کرنے والے والد یا والد جیسی شخصیت کی موجودگی کا فائدہ پہنچانا ہے۔ اس منصوبے میں ایسے والدین کو بھی مدد فراہم کی جائے گی جو کریمنل جسٹس سسٹم سے گزر رہے ہیں جبکہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت، رہنمائی اور دیگر معاون اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس مہم کے حصے کے طور پر "Father Friendly Summer” کے نام سے ایک ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کیا گیا ہے جہاں مفت تقریبات، وسائل اور سرکاری اداروں کی فادر فرینڈلی سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا باضابطہ جشن آج رات گریسی مینشن میں "Dads at Gracie” ایونٹ کے ذریعے منایا جائے گا۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ والد بننا ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور شہر بھر کے والدین کو مضبوط بنانے کے لیے یہ منصوبہ اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب والد خوشحال ہوتے ہیں تو بچے اور شہر بھی ترقی کرتے ہیں۔ ڈپٹی میئر آنا المانزار نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف مدد فراہم کرنا نہیں بلکہ والدین کو شہر کے مستقبل کا اہم حصہ تسلیم کرنا ہے۔DYCD کے کمشنر کیتھ ہاورڈ نے بتایا کہ وہ خود بھی ایک سنگل والد رہ چکے ہیں اور "Real Dads Network” سے حاصل ہونے والی معاونت نے انہیں بہتر والد بننے میں مدد دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈمز انتظامیہ نے فادرہڈ پروگرام کے لیے تاریخی سرمایہ کاری کی ہے جس سے والدین کو فائدہ پہنچایا جا سکے گا، بشمول وہ والد جو بچوں کی قانونی کسٹڈی نہیں رکھتے یا جیل میں ہیں۔ DYCD کا "Fatherhood Initiative” پروگرام گزشتہ 20 برسوں سے جاری ہے جو ہر سال 1,000 سے زائد خاندانوں کی معاونت کرتا ہے۔ سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ والد کی شمولیت بچوں کی تعلیم، زبان کی ترقی، صبر، اور مجموعی کارکردگی میں بہتری لاتی ہے۔ اس پروگرام میں والدین کو چھ ماہ کی کیس مینجمنٹ، ایک سال کی فالو اپ خدمات، اور والدین سازی، شریک والدین کے ساتھ تعلقات، ملازمت، تعلیم، بچوں کی دیکھ بھال اور ملاقاتوں جیسے امور پر جامع مدد فراہم کی جاتی ہے۔

This post was originally published on VOSA.