نیویارک: لیسٹیریا کا خطرہ، کمپنی کا مشرومز کی کھیپ واپس بلانے کا اعلان

بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین کی ایک کمپنی "ہوفوڈ 99 انک” نے لیسٹیریا نامی خطرناک بیکٹیریا کے خطرے کی وجہ سے اپنی فروخت کردہ اینوکی مشرومز کی کھیپ کو فوری طور پر واپس منگوا لیا ہے۔ 

امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، 200 گرام پیکج پر مشتمل یہ مشرومز ممکنہ طور پر لیسٹیریا نامی خطرناک بیکٹیریا سے آلودہ ہو سکتی ہیں۔  لیسٹیریا کی موجودگی مشی گن کی ایک دکان سے لی گئی سیمپل کے ٹیسٹ کے بعد سامنے آئی، جو ریاست مشی گن کے محکمہ زراعت و دیہی ترقی کی لیبارٹری میں تجزیہ کیا گیا تھا۔ایف ڈی اے کے مطابق یہ مشرومز ملک بھر کی مختلف دکانوں پر فروخت کے لیے بھیجی گئی تھیں، خوش قسمتی سے اب تک کسی بیماری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر انہوں نے 200 گرام والا اینوکی مشروم کا پیکج خریدا ہے تو وہ فوری طور پر اسے ضائع کر دیں یا مکمل رقم کی واپسی کے لیے خریداری کی جگہ پر واپس کریں۔

This post was originally published on VOSA.