
ریاست نیوجرسی میں میڈیکل سائنس کی تعلیم کے معروف ادارے ہڈسن ریجنل ہیلتھ سسٹم کا سال 2025 کا گریجو یشن پروگرا م مکمل ہوگیا، ڈاکٹرز کو گریجویشن اور ریذیڈنسی کی اسناد تفویض کردی گئیں۔
نیوجرسی کے بیونے میڈیکل سینٹر کے گریجویٹ اور ریذینڈنسی حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کے گریجویشن پروگرام کی منعقدہ تقریب کی نظامت گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کی ایڈمن ڈائریکٹر صبا نذیر کررہی تھیں جنھوں نے مہمانوں کا تعارف کروایا اور تمام شرکاٗ کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں ٹرینیز، ینگ ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران اور ان کے اہلخانہ بھی شریک تھے۔۔شرکا سے خطاب میں چیف ہاسپیٹل ایگزیکٹو ڈاکٹر مائیکل ہاکبرگ نے اپنے طبی سفر اور تجربات کا تبادلہ کیاجبکہ چیف میڈکل آفس ڈاکٹر محمد زبیر نےنئے ڈاکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہیں سے بھی گریجویشن مکمل کریں ،عملی تربیت اور میڈیسن پریکٹس کے مشاہدات طبی مہارت کو بہتر بناتے ہیں۔
گریجو یشن پروگرام کی تقریب میں شریک نئے ڈاکٹرز خاصے پرجوش اور خوشدکھائی دیے ۔اس موقع پر ڈاکٹر صوفیہ خان نے ریذیڈنسی حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کو مبارکباد دی اوراس اُمید کا اظہار کیا کہ تمام ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ خدمات احسن طریقےسے سر انجام دیں گے ۔تقریب کاسلسلہ آگے بڑھا تو سرجیکل ریذیڈنسی کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر مشنزکی اور ٹرانزیشنل ایئر کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ہوورڈ لی وین نے ڈاکٹرز میں گریجو یشن کی اسناد تقسیم کیں۔
شرکاٗ سے خطاب میں ڈاکٹر مشنزکی اور ڈاکٹر ہوورڈ لی وین کا کہنا تھا کہ میڈیکل سائنس کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تجربہ کار ماہرین سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔بعد ازں انٹرنل میڈیسن کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ریحان شاہ نے تقریب کی نظامت سنبھالی اور گریجو یشن مکمل کرنے والے ڈاکٹرز میں اسناد بھی تقسیم کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر ریحان شاہ اور گیسٹرو انٹرولوجی فیلو شپ کے پروگرا م ڈائریکٹر ڈاکٹر راماسامی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ایک دوسرے کے تعاون اور رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں ۔تقریب کے اختتام سے قبل مختلف پروگرامز میں گریجویشن مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کو ان کی اسناد سے نوازا گیا۔
This post was originally published on VOSA.