
پاکستان تحریک انصاف امریکا کے سینئر رہنما ظفر چیمہ کے والد محمد اشرف انتقال کر گئے۔ مرحوم کا جسد خاکی نیو یارک کے جے ایف کےائیرپورٹ سے پاکستان روانہ کر دیا گیا ۔
پی ٹی آئی امریکہ کے سینئر رہنما ظفر چیمہ کے والد محمد اشرف انتقال کرگئے۔ مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔نیو یارک کونی آئی لینڈایوینیو پر واقع مکی مسجد میں محمد اشرف کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ان کے عزیز و اقارب اور پی ٹی آئی امریکا کے عہدیداران، مقامی رہنماؤں اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے زندگی اور موت کی حقیقت بیان کی۔
بعد از بیان مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں سمڑیال سے تعلق رکھنے والے مرحوم محمد اشرف نے پانچ بیٹوں سمیت اہلِ خاندان کو سوگوار چھوڑا ہے۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو جے ایف کےائرپورٹ سے پاکستان روانہ کر دیا گیا ۔ محمد اشرف کی تدفین اُن کے آبائی گاؤں سمبڑیال میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شریک افراد نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور صبر کی دعا کی۔