
بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ واقعے میں دو این وائی پی ڈی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، حادثہ صبح 2 بجے کے قریب ایونیو یو اور کونی آئی لینڈ ایونیو پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، 25 سالہ شخص شمال کی سمت کونی آئی لینڈ ایونیو پر چیوی سبربن گاڑی چلا رہا تھا جب اس کی گاڑی ایونیو یو پر مغرب کی جانب جانے والی ایک وولوو سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں چیوی گاڑی ایک پولیس کار سے بھی جا ٹکرائی۔ حادثے میں چیوی کے دو مسافر اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ وولوو گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے۔ پولیس نے حادثے کے بعد 25 سالہ چیوی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
This post was originally published on VOSA.