
نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو اوبر ڈرائیور کی گاڑی چھیننے اور فائرنگ کا الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، واقعہ شام 5 بجے کے قریب نیوجرسی کے صنعتی علاقے کیرنی میں اس وقت پیش آیا جب ایک اوبر ڈرائیور نے اطلاع دی کہ اس کا مسافر پچھلی نشست پر بندوق لوڈ کر رہا تھا، اور اچانک گولی چل گئی لیکن خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا۔ فائرنگ کے فوری بعد ڈرائیور گاڑی سے اتر آیا جبکہ مشتبہ شخص نے گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے اور مشتبہ شخص کو نارتھ آرلنگٹن کی پورے ایونیو پر تلاش کر لیا گیا، جہاں پولیس کے ساتھ مقابلے میں وہ زخمی ہو گیا۔ مشتبہ شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ڈسچارج ہونے پر اسے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔ پولس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.