
نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں انٹراسٹیٹ 80 کی مغربی سمت کی تمام لینیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں، جو کئی ماہ سے سنک ہولز کے باعث بند تھیں۔
نیوجرسی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (NJDOT) کے مطابق، انٹراسٹیٹ 80 پر جاری مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد صبح 9 بجے تمام لینیں کھول دی گئیں، جو مقررہ وقت سے 11 دن قبل مکمل ہوگیا۔ حکام کے مطابق، حتمی اسفالٹنگ اور لائن مارکنگ کے لیے مغربی سمت کی لینیں بند کی گئی تھیں۔ اس دوران ڈرائیورز کو ایگزٹ 34 بی سے روٹ 15 نارتھ کی طرف موڑا گیا تھا۔ سنک ہولز کا یہ مسئلہ گزشتہ دسمبر میں سامنے آیا جب مشرقی سمت کی لین کے شولڈر پر 40 فٹ چوڑا گڑھا نمودار ہوا، جس کے بعد مزید سنک ہولز کی نشاندہی مارچ میں ہوئی۔ مرمت کے دوران سڑک کے نیچے موجود پرانی کانوں کے کھوکھلے ڈھانچے کی وجہ سے مزید خطرات سامنے آئے، جس کے باعث کام طویل ہو گیا۔ NJDOT کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت کی تینوں لینیں بھی 25 جون تک مکمل طور پر کھول دی جائیں گی۔
This post was originally published on VOSA.