میمن ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے انتخابات، سہیل مل والا صد منتخب

میمن ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (مانا) کے زیر اہتمام فیملی اینڈ فرینڈز گیٹ ٹوگیدر اور صدارتی انتخابات منعقد ہوئے، پروگریسیو پینل کی کامیابی سےسہیل مل والا  مانا کے اگلے 2 سال کے لئے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

 400 ممبران پر مشتمل میمن ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ گزشتہ چالیس سالوں سے ٹرائی اسٹیٹ میں سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے، جن میں سے اکثریت نیویارک سے تعلق رکھتی ہے۔بیلمونٹ لیک اسٹیٹ پارک کے اوک پویلین میں منعقد ہ پروگرام کا خاص پہلو مانا کے صدارتی انتخابات تھے، جو ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔مقابلہ پروگریسیو پینل اور ینگ یونائیٹڈ پینل کے درمیان تھا ۔کڑے مقابلے کے بعد پروگریسیو پینل نے کامیابی حاصل کی اور سہیل مل والا کو مانا کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔پروگریسیو پینل کی جیت پر شرکاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور جیتنے والے پینل کو بھرپور مبارکباد دی گئی۔

نو منتخب صدر سہیل میل والا نے اپنے خطاب میں کمیونٹی کو مضبوط کرنے، نوجوانوں کو تنظیم کے پلیٹ فارم سے متحرک کرنے، اور کمیونٹی کے  مسائل کے حل کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس پُرمسرت موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔شرکاء میں شامل رفیق لاکھانہ،سلیم آدمجی،اقبال موزہ والا،انور علوی ،محمد جاوید،کامل موٹانی،افزاء لاکھانی،اورریحان مکاتی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کا مشن کمیونٹی کے اتحاد، ترقی، اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔

پروگرام کا دوسرا مقصد عید الاضحی کی مناسبت سے فرینڈز گیٹ ٹو گیدر اور باربی کیو  ایونٹ تھا ، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء کے لیے مزیدار بی بی کیو، چائے، اور مختلف اسنیکس کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ بچوں کے لیے  فیس پینٹنگ، کاٹن کینڈی اور مختلف کھیلوں سمیت خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

This post was originally published on VOSA.