
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے ہڈسن یارڈز میں ایک تعمیراتی مقام پر 30 فٹ گہرے گڑھے میں کام کرنے والے مزدور کو زخمی حالت میں بحفاظت نکال لیا گیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، واقعہ صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ویسٹ 30 اسٹریٹ اور 11ویں ایونیو کے قریب پیش آیا۔ نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY) کے مطابق مزدور گڑھے میں پہلے سے موجود تھا جب ایک بھاری مشین کا حصہ اس کے سر سے ٹکرا گیا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ فائر فائٹرز نے فوری ریسکیو آپریشن کے ذریعے اسے باہر نکالا اور طبی امداد کے لیے فورا قریبی اسپتال منتقل کیا۔ متاثرہ مزدور کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں مزید معلومات فی الحال جاری نہیں کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.