
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مشرقی ہارلم میں 125ویں اسٹریٹ بزنس امپروومنٹ ڈسٹرکٹ (BID) کے قیام کے قانون پر دستخط کر دیے، جس سے علاقے کو ایک نیا تجارتی اور سماجی پلیٹ فارم مل گیا ہے۔
میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، یہ نیا بزنس امپروومنٹ ڈسٹرکٹ صفائی، تزئین و آرائش اور کاروباری ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔ ابتدائی مرحلے میں اس میں 85 سے زائد تجارتی ادارے شامل ہیں، اور یہ اقدام ایک دہائی سے جاری مقامی کوششوں کی تکمیل ہے۔ نیویارک سٹی اسمال بزنس سروسز کے مطابق، مالی سال 2024 میں شہر بھر کے بڈز نے مجموعی طور پر 207 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی، جو 300 میل طویل تجارتی علاقوں اور تقریباً 25 ہزار اسٹور فرنٹس کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ اس نئے بڈ کی تشکیل میئر ایڈمز کے معاشی بحالی کے منصوبے "Rebuild, Renew, Reinvent” کا اہم حصہ ہے۔ شہر نے ہارلم سمیت دیگر محلوں میں چھوٹے کاروباروں، غیر منافع بخش اداروں اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے 4.4 ملین ڈالر کے نئے گرانٹس کا بھی اعلان کیا۔ ان گرانٹس میں ایونیو NYC، پبلک رِلم، مرچنٹ آرگنائزنگ، اور نیبرہڈ 360° جیسے پروگراموں کے تحت فنڈز تقسیم کیے جائیں گے جن کا مقصد معاشی ترقی، کاروباری مواقع میں اضافہ اور محلوں کی خوبصورتی میں بہتری لانا ہے۔ ایڈمز انتظامیہ کے دوران اب تک مشرقی ہارلم میں 3.2 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے خالی دکانوں میں نئے کاروباروں کا آغاز، مشترکہ کاروباری شناخت، راستہ بتانے والے سائن بورڈز، اور سٹریٹ لائٹس جیسے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.