
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق پہلے ایران بارہ گھنٹے بعد جنگ بندی کا اعلان کرے گا، جس کے بعد اگلے بارہ گھنٹوں میں اسرائیل بھی سیزفائر کرے گا، یوں مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں فریقین جنگی کارروائیاں مکمل طور پر روک دیں گے۔ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ایران نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کا اب نفاذ ہوگیا ہے۔ انہوں نے ”ٹرتھ سوشل“ پر جاری بیان میں کہا کہ برائے مہربانی فریقین جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔
This post was originally published on VOSA.