نیوجرسی: نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیوآرک میں ایک نامعلوم شخص نے پانچ افراد پر اندھا دھند فائرنک کردی۔ واقعے میں  چار افراد زخمی جبکہ ایک 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 11 بج کر 40 منٹ پر 367 سکس ایونیو کے مقام پر پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی جبکہ پیٹرسن کا رہائشی 18 سالہ برینڈن واٹرز سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ برینڈن کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ زخمی ہونے والوں میں دو 19 سالہ نوجوان، ایک 24 سالہ اور ایک 26 سالہ شخص شامل ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ نیوآرک کے میئر راس باراکا کے مطابق واقعہ نیوآرک اور ایسٹ اورنج کی سرحد پر پیش آیا اور ممکنہ طور پر دونوں شہروں کے درمیان کسی تنازع کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

This post was originally published on VOSA.