
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے نارتھ نیو ہائیڈ پارک میں ایک چارٹر بس پارکنگ گیراج کی زمین بیٹھنے کے باعث زمین میں دھنس گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق، یہ واقعہ نیساؤ کاؤنٹی پولیس کو شام 5 بج کر 20 منٹ پر 1979 مارکس ایونیو پر رپورٹ ہوا۔ حکام کے مطابق بس کا پچھلا حصہ گیراج کی زمین میں دھنس گیا، جبکہ اگلا حصہ ہوا میں معلق ہو گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور واقعے کے وقت بس میں صرف ڈرائیور موجود تھا، لیکن بس کو شدید نقصان پہنچا اور پارکنگ گیراج کی ساخت کو بھی نقصان ہوا ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ اور انجینئرنگ ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور گیراج کے باقی حصے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ زمین کے نیچے موجود ڈھانچے کی کمزوری یا ممکنہ پانی کے رساؤ نے سطح کو کمزور کیا، جس کے باعث بس کا وزن برداشت نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد پارکنگ گیراج کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔
This post was originally published on VOSA.