
نیوآرک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیوآرک میں ایک نامعلوم شخص 16 سالہ لڑکی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔ واقعے میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ شام تقریباً 5:30 بجے ہنٹنگٹن ٹیرس اور لیہائی ایونیو کے قریب پیش آیا، جو نیوارک بیتھ اسرائیل میڈیکل سینٹر سے محض چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔ جہاں ایک 16 سالہ لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فورا یونیورسٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نیوآرک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کے وجوہات اور ممکنہ مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
This post was originally published on VOSA.