نیویارک: جونز بیچ پر شارک حملے، 20 سالہ خاتون زخمی

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک اسٹیٹ کے معروف ساحل جونز بیچ پر ایک 20 سالہ خاتون ممکنہ طور پر نو عمر سینڈ ٹائیگر شارک کے حملے میں زخمی ہو گئی ہیں۔

حکام کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون سینٹرل مال بیچ فرنٹ پر پانی میں موجود تھیں کہ اچانک کسی جاندار نے ان کے بائیں پاؤں اور ٹانگ پر کاٹ لیا۔ لائف گارڈز اور ایمرجنسی میڈیکل عملہ نے فوری موقع پر پہنچ کر خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ واقعے کی تحقیق مکمل ہونے کے بعد ماہرین اور حیاتیاتی سائنس دانوں نے حملہ آور مخلوق کو غالباً ایک نو عمر سینڈ ٹائیگر شارک قرار دیا ہے۔  واقعے کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ساحل پر تیراکی کی سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دیں اور خطرناک سمندری حیات کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے ڈرونز اور لائف گارڈز کے ذریعے پانی کی نگرانی کا آغاز کیا ہے۔ اس غیر معمولی واقعے کے بعد پارک پولیس، لائف گارڈز اور دیگر عملے کو پورے سیزن کے دوران ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ عوام کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

This post was originally published on VOSA.