
نیویارک(ویب دیسک) نیویارک سٹی کے لنکن ٹنل میں ایک کار میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
پورٹ اتھارٹی آف نیویارک اینڈ نیوجرسی کے مطابق، واقعہ لنکن ٹنل کے ساؤتھ ٹیوب میں شام 5 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پانچ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ بجھانے کے باوجود ٹنل میں گھنٹوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور متعدد مسافر شدید پریشانی سے دوچار رہے۔ حکام کے مطابق بس سروس بھی متاثر ہوئی، اور پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل سے سفر کرنے والے مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ رات 8 بج کر 30 منٹ پر ٹنل کی سروس مکمل بحال کر دی گئی، لیکن نیوجرسی ٹرانزٹ کے مطابق بسوں کی آمد و رفت میں اب بھی 15 منٹ تک تاخیر ہو رہی ہے۔
This post was originally published on VOSA.