
نیویارک میں پاکستانی امریکن مرچنٹ ایسو سی ایشن نے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن نے دانش ملک کو صدر چودھری تنویر کو نائب صدرجبکہ صغیراحمد اور صداقت چودھری کو سینئر نائب صدر منتخب کرنے کا بھی اعلان کیا۔
پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ پاکستانی امریکن مرچنٹ ایسو سی ایشن کی دعوت پر عشائیے میں شرکت کے لیے کونی آئی لینڈ ایونیو پہنچے تو تاجر تنظیم کے عہدیداران نے اپنے مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انھیں گلدستہ بھی پیش کیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا ۔عشائیے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک تھی ، اس موقع پر بارگاہِ رسالت ﷺ میں گل ہائے عقیدت بھی پیش کیے گئے۔
ایسو سی ایشن کے چیئر مین جاوید خان نے تنظیم کا مختصر تعارف پیش کیا۔تقریب کی نظامت عزیز بٹ کر رہے تھے جنھوں نے مہمانِ خصوصی اور دیگر کو خوش آمد ید کہا اور خیر مقدم بھی کیا ۔شرکاٗ سے خطاب میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے مرچنٹ ایسو سی ایشن کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان بیت المال190 مراکز کے ذریعے مستحق بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے۔
اس موقع پرپاکستانی امریکن مرچنت ایسو سی ایشن نے بروکلین میلہ کمیٹی کے لیے کاروباری و سماجی شخصیت دانش ملک کو صدر جبکہ چودھری تنویر، ضمیر احمد اور صداقت چودھری کو سینئر نائب صدر منتخب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ شرکاٗ سے خطاب میں نومنتخب عہدیداران کا کہنا تھا کہ کیپٹن شاہین خالد بٹ انسان دوست شخصیت ہیں۔ ہم سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر اپنے وطنِ عزیز کے تشخص کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔قبل ازیں مرچنٹ ایسو سی ایشن نےپاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کو مختلف تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں ۔شاہین بٹ کا کہنا تھا ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر مستحق کی جو ممکن ہو وہ مدد کی جائے ۔
This post was originally published on VOSA.