نیویارک: باربی کیو تقریب کے دوران فائرنگ، 3 افراد زخمی

ایسٹ ہارلم(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے ایسٹ ہارلم میں باربی کیو تقریب کے دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین نوجوان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق، واقعہ رات 9 بجے سے کچھ پہلے 216 ایسٹ 122ویں اسٹریٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص تین شہری پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔ زخمیوں میں 25 سالہ نوجوان کو دائیں ٹخنے، 33 سالہ نوجوان کو دائیں ٹانگ اور 36 سالہ نوجوان کو دائیں ٹانگ میں گولی لگی۔ تمام متاثرہ شہریوں کو فوری طور پر میٹروپولیٹن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت علاقے میں باربی کیو تقریب جاری تھی جب ایک مشتبہ شخص نے آ کر فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور سیاہ کپڑوں میں ملبوس تھا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہی ہے۔

This post was originally published on VOSA.