فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد نئی راہیں کھلی ہیں، سفیر رضوان سعید

ڈیلس / نمائندہ خصوصی : امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ انسداد دھشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان جلد ہی اہم ڈائیلاگ ہونے والے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور معاشی تعلقات میں نئی جہتوں کا آغاز ہورہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی اہم ملاقات کے بعد مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور نئی راہیں کھلی ہیں۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید ڈیلس میں پاکستانی کمیونٹی کے سرگرم سیاسی رہنما ڈاکٹر راؤ کامران کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر دئیے گئے ظہرانے پر میڈیاسے بات کر رہے تھے۔ اس موقع پر ممتازپاکستانی امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید اور قونصل جنرل آفتاب چودھری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلے کسی قسم کے امریکہ دباؤ کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ
اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف آج بھی وہ ہی ہے جو قائد اعظم کا تھا پاکستان کو اضافی ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دینے کے حوالے سے پاکستانی اور امریکی متعلقہ حکام کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ ایک دقیق اور وقت طلب معاملہ ہے جس پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال ویڈیو لنک کے زریعے تقریب میں شریک ہوئے اور ملک کی موجودہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی صورتحال سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اور حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے نئے اقتصادی اور معاشی منصوبہ بندی کے بارے تفصیلی طور بتایا۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان ڈاکٹر راؤ کامران علی کا کہنا تھا کہ شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں وہ اور ڈاکٹر طاہر جاوید اپنی ٹیم کے ہمراہ موثر سرمایہ کاری کا ارادہ کر چکے ہیں جس کے تحت پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو فروغ ملے گا۔ انہوں آخر میں مہمان خصوصی سمیت دیگر حاضرین کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

This post was originally published on VOSA.