نیویارک: زوہران ممدانی کی مخالفت میں سٹی ہال پر احتجاجی مظاہرہ

نیویارک میں سٹی ہال  کے باہر  میئر  کے امیدوار زوہران ممدانی کے  خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انھیں کمیونزم، سوشلزم اور زوہران ممدانی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔

میئر نیویارک کے لیے پرائمری الیکشن میں فاتح قرار  پائے گئے پہلے مسلمان اُمیدوار زوہران  ممدانی کے خلاف سٹی  ہال کے باہر  شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرے میں امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔مظاہرین کا کہنا تھا  کہ زوہران ممدانی کے نظریات اورانتخابی منشور اس شہر کے مستقبل کے لیے خطرہ ہیں ۔

مظاہرین  نے ہاتھوں میں امریکی و اسرائیلی پرچم کے ساتھ ساتھ مختلف مطالبات پر مبنی بینرز اور  پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے  تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس شہر کی اپنی روایات ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ زوہران ممدانی کے میئر بننے سے اس شہر کی شناخت خراب ہوجائے گی۔

مظاہرے کے شرکاٗ  نے نیویارک  سٹی  کے میئر کی دوڑ میں شامل دیگر امیدواروں کی تصاویریں بھی اٹھا رکھی  تھیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ  انتخابی امیدوار کسی بھی  پارٹی سے اور کسی بھی مذہب  سے وابستہ ہوں  ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، ہم چاہتے ہیں ہمارے شہر کے لیے وہ منتخب ہو جو اس شہر کو خراب ہونے سے بچائے ۔مظاہرین کا مزید کہنا  تھا کہ  وہ اپنی تحریک کو جاری  رکھیں گے  اور ہر باشعور ووٹرز کو یہ ترغیب دیں گے وہ  زوہران ممدانی کو  منتخب نہ کریں ۔

This post was originally published on VOSA.