آزاد جموں اور کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا دورہِ امریکا

نیویارک سٹی کی بار ایسوسی ایشن کے صدر  محمد عثما ن فریدی نے  آزاد جموں اور کشمیر کے چیف  جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

پاکستان کے زیر انتظام  آزادو  جموں کشمیر  کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی امریکا آمد پر نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عثمان فریدی نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ معزز مہمان  کو بار ایسوسی ایشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا، جہاں انہیں بار کے کام کے طریقہ کار اور بین الاقوامی قانونی امور سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں  آئینی و   قانونی  ماہرین  اور بار ایسو سی ایشن کے دیگر عہدیداران  بھی شریک تھے ۔

اس خصوصی ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور اس کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان  نے اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ۔ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق  کی بدترین پامالی ہورہی ہے۔کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہیے۔چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اس کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے وہ سلامتی کونسل کی   قرار دادوں کو عمل در آمد  کرائے اور  کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

آزادو  جموں کشمیر  کے چیف جسٹس نے  نیویارک سٹی کی بار ایسو سی ایشن سے اظہارِ تشکر کیا۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے بار ایسو سی ایشن کے صدر  محمد  عثمان  فرید کی  خدمات پر  انھیں شیلڈ بھی پیش کی۔

This post was originally published on VOSA.