اے پی پیک کی شہریار علی لیے فنڈریزنگ

یویارک میں ناساو کاونٹی کےلیجسلٹرکے امیدوار شہریار علی نے ٹیکس دہندگان کے پیسے بچانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ناساو کاونٹی کی نمائندگی پر فخر ہے۔ وہ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے زیرِ اہتمام اپنے اعزاز منعقدہ فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔  

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی نے  ناساو کاونٹی ڈسٹر کٹ  14 سے لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی ، تقریب اے پی پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس کے  مہمان خصوصی  ناساو کاونٹی کے ایگزیکٹیو بروس بلیک مین تھے، اس موقع  اے پی پیک جونئیر بورڈ کے چیئرمین ارسل اعجاز جونیئر بورڈ، وائس پریزیڈنٹ علی  پرویز ملک اور ڈاکٹر سعدیہ  طاہر سمیت کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی ، تقریب کی نظامت وائس پریزیڈنٹ جونیئر بورڈ علی  پرویز ملک نے کی۔

بروس بلیک مین  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا میں ہر کسی کو محنت کرنے اور اپنا کردار ادا کرنے کی موقع ملتا ہے، اس لئے اپنے درمیان اتحاد رکھیں اور دوسروں کی عزت کریں، کاونٹی کی ترقی کی لئے شہریار علی کو موقع ملنا چاہیے ۔

اے پی پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے فنڈ ریزنگ تقریب میں  اپنے ارکان کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت  خوشی ہے کہ  شہریار علی  الیکشن لڑ رہے اور ہم اس کی سپورٹ کررہے ہیں۔اے پی پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال نے مہمانوں سے اظہار تشکر کیا اور شہریار علی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی رہیں ا س کے معاشی اور سیاسی ڈھانچے میں متحرک کردار ادا کریں اور سیاست میں حصہ لیں۔

ناساو کاونٹی کے لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی نے کہا کہ  اپنی کمیونٹی کے بہتر مستقبل کے لئے انتخاب لڑ رہاہوں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور قیادت کریں، پاکستانی نژاد امریکن نواجونوں کو بھی آگے آنا چاہیے ۔ناساو کاونٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائز چوہدری اکرم  نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ وہ لیجسلیٹر کے لئے شہریار علی کو سپورٹ کریں۔فنڈز ریزنگ تقریب کے شرکا نے شہریار علی کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

This post was originally published on VOSA.