یوٹا کے رہائشی کو جعلی شناخت پر 9 سال قید کی سزا

یوٹا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست یوٹا کے رہائشی سانتیاگو گارسیا گٹیریس کو عدالت نے وائر فراڈ، وفاقی افسر کی جعلی شناخت، شدید نوعیت کی شناخت چوری اور غلط بیانات دینے کے الزام میں 108 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، سانتیاگو گارسیا گٹیریس نے 2018 سے 2020 کے دوران ایک فرد کو یہ جھوٹ بول کر 28 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا کہ وہ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا خفیہ انفارمر ہے اور وہ امریکی حکومت کے ضبط شدہ لگژری کاروں، طیاروں اور کشتیوں کو کم قیمت پر خریدنے میں مدد دے سکتا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، گارسیا نے جھوٹے پیغامات اور جعلی شناخت کے ذریعے متاثرہ کو قائل کیا اور رقم وصول کر لی جبکہ تمام دعوے جھوٹے نکلے۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ گارسیا نے 2019 سے 2024 کے درمیان آٹھ دیگر افراد سے بھی سرمایہ کاری کے جھوٹے وعدوں پر 9 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی۔ ان متاثرین کو تیل کے کنوؤں میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر گارسیا نے بڑی منافع بخش واپسی کا دعویٰ کیا مگر حاصل شدہ رقم کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا۔ حکام کے مطابق، گارسیا نے تیل کی فروخت پر وفاقی حکومت کو واجب الادا رائلٹی بھی ادا نہیں کی۔ عدالت نے مجرم کو 37 لاکھ 95 ہزار ڈالر متاثرین کو بطور ہرجانہ ادا کرنے اور 28 لاکھ 53 ہزار ڈالر سے زائد رقم ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ کیس کی تحقیقات IRS کرمنل انویسٹی گیشن کے فینکس فیلڈ آفس اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) نے کی، جبکہ محکمہ انصاف کے ٹیکس ڈویژن نے مقدمہ چلایا۔

This post was originally published on VOSA.