کوئنز: سب وے اسٹیشن پر آتشزدگی، واقعے میں 4 فائر فائٹرز زخمی

کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں 7 ٹرین کے سب وے اسٹیشن پر واقع ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں چار فائر فائٹرز زخمی ہو گئے۔

محکمہ فائر کے مطابق، آگ کا واقعہ 103 اسٹریٹ کورونا پلازا اور روزویلٹ ایونیو کے قریب پیش آیا، جہاں شب 8 بجے کے قریب سب وے کے ایک کمرے میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے۔ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعے میں چار فائر فائٹرز زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے  اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

This post was originally published on VOSA.