
شیعہ مسلمز آف پنسلونیا کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں ہیرس برگ میں دوسرا سالانہ اربعین جلوس بر آمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا۔
شہدائے کربلا کی یاد میں ریاست پنسلوینیا کے شہر ہیرس برگ میں شیعہ مسلمز آف پنسلوینیا کے زیر اہتمام نارتھ ریور فرنٹ پارک سےدوسرا سالانہ ماتمی جلوس بر آمد ہوا۔۔جلوس کے آرگنائزر سید میثم اور سید معیذ رضا تھے۔جلوس میں عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں ماسٹر محمد شاہ او ر جوہر علی رضوی نے امامِ عالی مقام اور ان کے رفقا ء کو خراجِ عقید ت پیش کیا۔
جلوس سے قبل مجلسِ عزا سے علامہ رضوان حیدر ترابی اور شیدک عبدالجلیل نے نواسہِ رسول حضرت امام حسین کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ علماء کرام نے واقعہ کربلا کے بعد خانوادہ رسول کا کوفے اور شام کے تکلیف دہ سفر کا احوال بیا ن کیا۔
جلوس میں شبیہہ علم و تابوت سمیت مختلف زیارات برآمد ہوئیں، نیویارک، نیوجرسی، ورجینیا،میری لینڈ سمیت مختلف ریاستوں اور شہروں سے عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منتظمین اور شرکاء نے یہ عزم کیا کہ وہ عزاداری کو مزید بہتر انداز میں فروغ دیں گے۔جلوس کے تمام راستے عزاد اروں کے لیے نذر و نیاز اور سبیلوں کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا، ماتمی جلوس اپنے مقررہ مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
This post was originally published on VOSA.