امریکی محکمہ انصاف کی نیچرل گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم قانونی کامیابی

امریکی محکمہ انصاف نے نیچرل گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم قانونی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ضلعی عدالت سے تعمیرات روکنے کی درخواست مسترد کروالی۔ 

حکام کے مطابق "کرو کریک” کے نام سے شروع ہونے والا یہ قدرتی گیس پائپ لائن منصوبہ ریاست آئیڈاہو سے وائومنگ تک تعمیر کیا جائے گا، جس میں کیریبُو-ٹارگی نیشنل فاریسٹ کا علاقہ بھی شامل ہے۔عدالتی فیصلے کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی توانائی کی پیداوار بڑھانے اور صارفین کے لیے توانائی کی قیمتیں کم کرنے کی پالیسیوں کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ کئی سالوں کے تفصیلی ماحولیاتی تجزیے اور جائزوں کے بعد پیش کیا گیا، جس میں گزشتہ دسمبر میں یو ایس فاریسٹ سروس کی جانب سے ایک اضافی ماحولیاتی اثرات رپورٹ بھی شامل تھی۔پائپ لائن کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے منصوبے کی تعمیر روکنے کی درخواست کی تھی، تاہم امریکی ضلعی عدالت برائے ریاست آئیڈاہو نے ماحولیاتی دعوؤں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ فاریسٹ سروس کی کئی سالہ تحقیق کے پیش نظر ماحولیاتی خطرات کو مناسب طور پر مدِنظر رکھا گیا ہے، اور یہ امکان کم ہے کہ منصوبہ ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بنے گا۔پائپ لائن کی تعمیر رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ انصاف کی قدرتی وسائل اور اپیلیٹ سیکشن اس کیس کی آئندہ پیروی جاری رکھیں گی۔

This post was originally published on VOSA.