امریکی صدر ٹرمپ کا لیبر بیورو کی سربراہ کو برطرف کرنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیبر سٹیٹسٹکس بیورو کی کمشنر ایرِکا مک اینٹارفر کو ملازمتوں کے کمزور اعداد و شمار ظاہر ہونے پر برطرف کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی روزگار کی رپورٹس بائیڈن کے مقرر کردہ افسران تیار کر رہے ہیں، اور انہوں نے کمشنر کو غیر منصفانہ اور سیاسی بنیادوں پر مبینہ طور پر اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں درست اور شفاف ملازمتوں کے اعداد و شمار درکار ہیں، انہیں سیاسی مقاصد کے لیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ٹرمپ کے بیان کے فوراً بعد ایک حکومتی اہلکار نے تصدیق کی کہ ایرکا میکنٹافر کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بی ایل ایس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 میں صرف 73,000 ملازمتیں پیدا ہوئیں، جو ماہرین کی پیش گوئیوں سے کہیں کم ہیں۔ ادارے نے مئی اور جون کے اعداد و شمار میں بھی 200,000 سے زائد کی کمی کی تصحیح کی۔ایرکا میکنٹافر کو صدر جو بائیڈن نے جولائی 2023 میں نامزد کیا تھا اور جنوری 2024 میں سینیٹ سے 86 کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے اُن کی تقرری کی منظوری دی گئی تھی، جس میں دونوں جماعتوں کی حمایت شامل تھی۔ انہوں نے گزشتہ دو دہائیوں میں مردم شماری بیورو، محکمہ خزانہ اور وائٹ ہاؤس کی اقتصادی مشاورتی کونسل سمیت متعدد سرکاری اداروں میں خدمات انجام دی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.