
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کو چار بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے ایک بار پھر مستحکم قرار دیتے ہوئے ’ڈبل اے‘ کیٹیگری میں ریٹنگ دی ہے۔
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ چار بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں موڈیز، ایس اینڈ پی، فِچ، اور کرول نے ایک بار پھر شہر کے جنرل آبلیگیشن بانڈز کو مستحکم قرار دیتے ہوئے ’ڈبل اے‘ کیٹیگری میں ریٹنگ دی ہے، جس سے شہر کی مالی پوزیشن، اقتصادی بحالی اور نظم و ضبط پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔یہ 17 واں موقع ہے جب ایڈمز انتظامیہ کے دوران نیو یارک سٹی کے GO بانڈز کو AA ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ یہ درجہ بندی شہر کے 1.8 ارب ڈالر مالیت کے مجوزہ بانڈز کی فروخت سے پہلے دی گئی ہے۔میئر ایڈمز نے کہا، یہ کریڈٹ ایجنسیاں متواتر 17 ویں بار یہ تسلیم کر رہی ہیں کہ ہماری انتظامیہ نے شہر کے مالیات کو کامیابی سے سنبھالا ہے، جس سے اقتصادی استحکام، روزگار میں ریکارڈ اضافہ اور سرمایہ کاری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ شہر کی مالی پوزیشن مستحکم ہے، جس سے اسکولوں، سڑکوں، پارکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔موڈیز نے شہر کی مالی حکمت عملی اور تارکین وطن سے متعلق اخراجات کے باوجود بجٹ خسارے کو قابو میں رکھنے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک سٹی کی پوسٹ پینڈیمک اقتصادی بحالی، نجی شعبے میں ریکارڈ روزگار، پراپرٹی ویلیو میں بہتری اور مسلسل ٹیکس ریونیو کے رجحانات شہر کی ریٹنگ کا بنیادی عنصر ہیں۔
This post was originally published on VOSA.