
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں حالیہ خطرناک طوفانی بارشوں اور بجلی کی بار بار بندشوں نے سب وے نظام کو بُری طرح متاثر کیا ہے، جس کے بعد ایک بار پھر ایم ٹی اے پر نظام کو مضبوط بنانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات آنے والی موسلا دھار بارش نے لانگ آئی لینڈ ریل روڈ کے کئی حصے مفلوج کر دیے۔ کوئنز کے علاقے بی سائیڈ میں ایک رش آور ٹرین پھنس گئی، جس کے بعد مسافروں کو وہاں سے بحفاظت نکالا گیا۔ بروکلین میں بعض سب وے اسٹیشن پانی سے بھر گئے، جنہیں دیکھ کر لگتا تھا جیسے اندرونی سوئمنگ پول بنا دیے گئے ہوں۔گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کی گہرائیوں میں برساتی پانی پلیٹ فارمز پر بھر گیا، جس سے کئی میٹرو-نارتھ ٹرینوں کو روکنا پڑا۔اس سے قبل بدھ کے روز مین ہیٹن کے ویسٹ فورتھ اسٹریٹ اسٹیشن پر بجلی کی بندش سے پانچ سب وے لائنوں کی سروس متاثر ہوئی، جب سگنلز ناکارہ ہونے پر ٹرینیں رک گئیں۔ یہی صورتحال جمعرات کو بھی پیش آئی، جب ایک بار پھر ہزاروں مسافر زیرزمین پھنس کر رہ گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اس صورتحال کی بڑی وجہ ہیں، لیکن اس کے باوجود ایم ٹی اے کو چاہیے کہ نظام کو مزید مضبوط اور موسمی اثرات سے محفوظ بنانے پر توجہ دے۔
This post was originally published on VOSA.