نیویارک: 345 پارک ایونیو کی عمارت آج دوبارہ کھول دی جائے گی

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں فائرنگ کے بعد 345 پارک ایونیو کی عمارت آج دوبارہ کھول دی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق مین ہٹن کی 345 پارک ایونیو عمارت آج سے دوبارہ کھل  جائے گی، جو گزشتہ پیر کو پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے کے بعد سے بند تھی۔ اس حملے میں چار بے گناہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی بلیک اسٹون کے ایگزیکٹو ویسلی لی پیٹنر بھی شامل تھے۔عمارت میں واقع نیشنل فٹبال لیگ کے صدر دفتر نے اپنے ملازمین کو ہدایت دی تھی کہ وہ کم از کم جمعے تک گھروں سے کام کریں۔ بلیک اسٹون کمپنی نے ملازمین کو اختیار دیا ہے کہ وہ پیر سے دفتر واپس آئیں یا ریموٹ کام جاری رکھیں۔حکام کے مطابق، حملہ آور شین تامورا کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ کئی برسوں سے شدید اور بار بار ہونے والے سر درد کے لیے طبی علاج کرا رہا تھا۔ اسے سر کے پچھلے حصے میں انجیکشن بھی دیے گئے تھے۔فائرنگ کے اس سانحے نے نیویارک شہر میں دفتر کی سیکیورٹی، دماغی صحت کے مسائل، اور کھیلوں سے منسلک دماغی بیماریوں پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

This post was originally published on VOSA.