امریکی معروف اداکارہ لونی اینڈرسن 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

امریکی ٹی وی سیریز WKRP in Cincinnati میں ریڈیو اسٹیشن کی ذہین اور پُرکشش ریسپشنسٹ جینیفر مارلو کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ لونی اینڈرسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ وہ چند دن بعد اپنی 80 ویں سالگرہ منانے والی تھیں۔

اینڈرسن کے دیرینہ پبلسِسٹ شیریل کیگن کے مطابق، اداکارہ کا انتقال لاس اینجلس کے اسپتال میں ہوا۔ ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہماری پیاری بیوی، ماں اور نانی کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں گہرا دکھ ہے۔لونی اینڈرسن نے 1978 سے 1982 تک نشر ہونے والی ٹی وی کامیڈی سیریز WKRP in Cincinnati میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی، جس میں وہ ایک ایسے ریڈیو اسٹیشن میں کام کرتی تھیں جو راک میوزک کے ذریعے خود کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ان کی اداکاری نے انہیں دو ایمی اور تین گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد کروایا۔1983 کی فلم Stroker Ace میں وہ اداکار برٹ رینالڈز کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جس کے بعد دونوں نے شادی کی اور ایک دہائی تک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تاہم 1994 میں ان کی شادی کا اختتام تنازع سے ہوا۔ اس جوڑے کا بیٹا، کوئنٹن رینالڈز، ان کے بقول ہمارے رشتے کا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔

This post was originally published on VOSA.