شکاگو لینڈ حلال فیسٹ 2025: ثقافت، خوراک اور کمیونٹی کا شاندار امتزاج، 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

الینوائے(ویب ڈیسک) ریاست الینوائے نیپیرویل میں شکاگو لینڈ حلال فیسٹ کا تیسرا سالانہ میلہ فرنٹیئر پارک میں منعقد ہوا، جس میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ یہ امریکہ کا سب سے بڑا حلال فیسٹیول قرار دیا جا رہا ہے۔

دو روزہ ایونٹ کا اہتمام الینوائے مسلم چیمبر آف کامرس نے کیا، جس میں مڈویسٹ اور دیگر ریاستوں سے آئے کاریگر اور وینڈرز کے اسٹالز، عالمی حلال فوڈز کا میلہ، اور دلچسپ ثقافتی سرگرمیاں شامل تھیں، جیسے کہ اونٹ کی سواری، دبکہ اور زفہ جیسے روایتی رقص۔یہ تقریب صرف کھانے پینے تک محدود نہیں ہے،الینوائے مسلم چیمبر کے صدر شفیق ابوبکر نے کہا کہ یہ شناخت، یکجہتی اور ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے بارے میں ہے جہاں مسلم اور غیر مسلم کمیونٹیز اکٹھی ہو کر تنوع اور مشترکہ اقدار کا جشن منائیں۔ افتتاحی تقریب میں کانگریس مین فوسٹر، اسٹیٹ سینیٹر لورا کلائمور ایلمان، کالج آف ڈوپیج کے صدر ڈاکٹر مدثر صدیقی، قونصل جنرل پاکستان طارق کریم اور نیپیرویل کے میئر اسکاٹ ویہرلی سمیت وفاقی، ریاستی اور مقامی سطح کے کئی منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے ال باوادی گرل کے میڈیٹرینیئن کھانے، حلال میکسیکن ڈشز اور گورمی حلال برگر جیسے منفرد فلیورز کا مزہ لیا۔ تفریح کے لیے ورجینیا سے آئی پہلی نسل کی امریکی قوال بینڈوَدا نے خصوصی پرفارمنس پیش کی۔ فیسٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے، منتظمین 2026 میں اسے کسی بڑے مقام پر منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس سال اضافی سیکیورٹی اقدامات، جیسے میٹل ڈیٹیکٹرز اور کلئیر بیگ پالیسی کے باوجود ایونٹ بخوبی مکمل ہوا، جس کا کریڈٹ سٹی آف نیپیرویل کے تعاون کو دیا گیا۔

This post was originally published on VOSA.